20 دسمبر ، 2015
کراچی.......مولا بخش چانڈیو نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رینجرز کا مینڈیٹ کرپشن کے خلاف کارروائی نہیں ہے،رینجرز کے اختیارات کامعاملہ آئینی تھا اس لیے سندھ اسمبلی لے کر گئے ۔
ان کاکہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات پرڈی جی رینجرز سے بات ہوئی ہے،انہیں دو تین باتوں پرتحفظات ہیں، یہ باتیں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے کہا ہمیں کوئی خوف نہیں ہے، رینجرز اختیارات کی توسیع کا معاملہ آئینی تھا جو سمری سندھ اسمبلی میں پیش کی وہی سمری وفاق کو بھیجی ہے۔