دنیا
28 مئی ، 2012

افغانستان سے لاشوں کی واپسی،بے احتیاطی کی خبر صحیح نہیں، آسٹریلوی آرمی چیف

افغانستان سے لاشوں کی واپسی،بے احتیاطی کی خبر صحیح نہیں، آسٹریلوی آرمی چیف

سڈنی …آسٹریلوی آرمی چیف نے اُن رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھاکہ افغانستان میں ہلاک ہونے والے آسٹریلوی سپاہیوں کی لاشوں کے تابوت واپس لاتے وقت انہیں صحیح طریقے سے نہیں رکھاگیا اوریہ کہ ایک افغان شدت پسند کی لاش کی بے حرمتی کی گئی۔آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ ہرلے کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب آسٹریلوی روزنامے میں شائع کیا گیا تھاکہ فوجیوں کی لاشوں کی واپسی کے وقت ان کے کفن بکس اُلٹے رکھے ہوئے تھے۔اخبار میں یہ بھی شائع ہوا تھا کہ ایک افغان شدت پسند کی لاش کو اس طرح ٹیکسی میں رکھا گیا تھا کہ اُس کی ٹانگیں کھڑکی سے باہر لٹک رہیں تھیں۔

مزید خبریں :