21 دسمبر ، 2015
میکسیکوسٹی...... میکسیکو میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی ۔ حادثے کے نتیجے میں 13 مسافر ہلاک ہوگئے ۔
میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی میکسیکو کے گاؤں لاس لیمونز کے قریب پیش آیا جب سیاحوں سے بھری بس ایک مسافر کوچ سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔