21 دسمبر ، 2015
میڈرڈ........اسپین میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت کنزرویٹیو پارٹی نے اکثریت حاصل کرلی ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکمراں جماعت کنزرویٹیو جماعت نے 122 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سادہ اکثریت حاصل کرلی ۔
میڈیا کے مطابق سوشلسٹ پارٹی 22 فیصد ووٹ لے کر 91 نشستیں حاصل کریں اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ بائیں بازو کی جماعت تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس نے انہتر نشستیں حاصل کیں۔