28 جنوری ، 2012
کراچی …کراچی میں وکلاء کے قتل کے خلاف احتجاجا تیسرے دن روز بھی سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی کام معطل اوروکلا کا احتجاج جارہی ہے۔ کراچی کے علاقے آرام باغ کے علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین وکلاء کو قتل کردیا تھا۔ وکلاء کے ٹارکٹ کلنگ کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری تک پاکستان بار کونسل کے اعلان کے بعد سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ آج بھی جارہی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ تیسرے روز بھی جارہی ہے جس کے باعث عدالتی کام معطل رہا ، سماعت کے لئے آنے والے لوگوں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے۔