28 مئی ، 2012
کراچی… مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا۔ ملک بھر میں ایل پی جی 99 تا 110 روپے کے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدلہادی خان نے جیو نیو ز کو بتایا کہ کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 4 سے 5 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ فروخت میں دگنا اضافے کے باوجود مارکیٹنگ کمپنیز نے فروخت800 ٹن تک محدود کر رکھی ہے جو غلط عمل ہے۔ اس اضافے کے بعد کراچی میں فی کلو ایل پی جی 99 تا 100، خیبر پختون خوا میں 104 روپے، جبکہ مانسہرہ ، بٹ گرام میں 110 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔