پاکستان
28 مئی ، 2012

رحیم یار خان : نہری پانی کی چوری روکنے پر زمینداروں کا ایس ڈی او پر حملہ

رحیم یار خان… نہری پانی چوری کرنے سے منع کرنے پر 13 زمینداروں نے ایس ڈی او انہار اور عملہ پر بہیمانہ تشدد کیا ۔ پولیس نے ایس ڈی او کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ڈی او انہار نے پولیس کوتحریری شکایت کی کہ وہ اپنے عملہ کے ہمراہ کوٹ فقیرا کے نزدیک معمول کی چیکنگ پر موجود تھا کہ اسی دوران مقامی زمیندار نواز اور دیگر افراد نہری پانی چوری کرنے میں مصروف تھے ۔جب انہیں پانی چوری کرنے سے منع کیا توانہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کردیا ۔ایس ڈی او کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :