دنیا
21 دسمبر ، 2015

امریکا عراق اور شام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،ایران

امریکا عراق اور شام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،ایران

تہران.........ایرانی حکومت نے شام اور عراق میں مداخلت کی پالیسی کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق اور بغداد میں تہران نے قومی مفاد کی خاطر مداخلت کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے مخالفین کی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق میں ایران کی مداخلت تہران کے قومی مفاد کا حصہ ہے۔ علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا عراق پر قبضہ کر لیتا تو وہ ایران کی حدود کے قریب سمندر میں اپنا اڈا بنا لیتا۔

اس لیے عراق میں ایران کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔ولایتی کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں تیزی سے بدلتے حالات کے تناظر میں وجود میں آنے والے مزاحمتی محور اسلامی ممالک سے اتحاد کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔شام کی ایران کے لیے اہمیت کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ شام مزاحمتی حلقے کی سنہری کڑی ہے۔ امریکی عراق اور شام کی تقسیم کی سازشوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ان کا مقصد مشرق وسطیٰ کو تقسیم کرتے ہوئے اس کی قوت کو کمزور کرنا ہے۔شام کے بحران کے حوالے سے عرب ممالک کے کرادر پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شام کا دفاع ایران کے قومی مفادات کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں