21 دسمبر ، 2015
واشنگٹن .........امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 5افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے بیکر ز فیلڈ میں ایک چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔طیارہ حادثے سے چند گھنٹے قبل ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جس کے بعدیہ وسطی کیلی فورنیا کے باغ میں آکر گرا ۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈ منسٹریشن حادثے کی تحقیقات کر رہی ہیںتاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔سنگل انجن پائپر پی اے 32طیارے کا ائیر ٹریفک کنٹرولرز سے مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی شام چار بجے رابطہ منقطع ہوا جس کے تین گھنٹے بعد بیکرس فیلڈ کی مقامی انتظامیہ کو طیارے کی اطلاع ملی ۔
ہینڈ فورڈنیشنل ویدر سروس کے میٹرولوجسٹ کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں بادل چھائے ہوتے تھے اور بارش بھی جاری تھی۔ امریکی پولیس کے مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ابھی جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔