دنیا
21 دسمبر ، 2015

بھارت ،کدن کلم کے ایٹمی پلانٹ کو مزید توسیع دے گا

بھارت ،کدن کلم کے ایٹمی پلانٹ کو مزید توسیع دے گا

نئی دہلی......... جنگی جنون میں مبتلا بھارت روس کے تعاون سے اپنے کدن کلم ایٹمی پلانٹ کو مزید توسیع دے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 23دسمبر کو روس کا دورہ کرینگے جہاں ماسکو میں ان کی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوگی۔ توقع ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے دورے کے دوران روس کو آندھرا پردیش میں کدن کلم نیو کلیئر پاور پلانٹ کے پانچویں اور چھٹے یونٹ کی تعمیر کیلئے تعاون کی درخواست کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے مختلف ریاستوں میں ایٹمی بجلی گھر لگانے کی پالیسی کے تحت آندھرا پردیش میں کدن کلم ایٹمی بجلی گھر کے پانچویں اور چھٹے یونٹ کیلئے مقامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :