پاکستان
21 دسمبر ، 2015

سکیورٹی اداروں کےمعاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

شکارپور......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر راج کی باتیں کرنے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ سندھ میں ایسا کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے گورنر راج لگے؟؟

شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے گرینڈ الائنس سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی باتیں کرنے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ سندھ میں ایسا کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے گورنر راج لگے، بس رینجرز کو اختیارات دینے میں تھوڑی دیر ہوئی ہےلیکن رینجرز کے مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :