دنیا
21 دسمبر ، 2015

بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ ،فوجی گشت بند کرے،چین

بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ ،فوجی گشت بند کرے،چین

بیجنگ .........چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں جزیروں کے قریب فوجی گشت بند کرکے چین کے مفادات کا احترام کرے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے کہا ہے کہ امریکہ کو تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے جزیروں کے قریب فوجی گشت بند کرکے چین کے مفادات کا احترام کرنا چاہئے۔

وانگ زی نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کو فون کرکے کہا کہ عالمی منظر نامہ انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے تو اسے چین کے مفادات اور ان سے وابستہ انتہائی اہم مسائل کا احترام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :