پاکستان
22 دسمبر ، 2015

عدالت عظمیٰ: ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار

عدالت عظمیٰ: ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار

اسلام آباد.....سپریم کورٹ نے ممتاز قادری کی سزائے موت پر نظر ثانی اپیل پر تفصیلی جاری کر دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے ممتاز قادری کے وکیل فیصلے میں کسی قانونی غلطی کی نشاندہی میں ناکام رہے ، وہی دلائل دیے جن پر عدالت نے پہلے ہی فیصلہ کردیا ہے۔

ممتاز قادری کی سزائے موت پر نظر ثانی اپیل پر 7صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا ۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ممتاز قادری کے وکیل کے دلائل نظر ثانی کے دائرہ کار میں نہیں آتے ۔ انہوں نے وہی دلائل دیے ہیں جن پر عدالت پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے، ممتاز قادری کے وکیل فیصلے میں کسی قانونی غلطی کی نشاندہی میں ناکام رہے۔

مزید خبریں :