پاکستان
22 دسمبر ، 2015

لودھراں میں انتخابی مہم کا وقت ختم

لودھراں میں انتخابی مہم کا وقت ختم

لودھراں......لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا،آج پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا سامان تقسیم کیا جائے گا۔جبکہ 23 دسمبر کو انتخابی میدان سجے گا۔

این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے زورو شور سے جاری انتخابی مہم کا وقت ہوگیا ختم ہے۔اس دوران انتخابی جلسےہوئے۔ پارٹی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر تنقید کی،طنزکے تیر چلائے اور ساتھ ہی الزامات کی بوچھاڑ بھی کی۔ ووٹوں کے حصول کےلیے عوام سے وعدے اور پیمان بھی باندھے گئے۔

عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کا وقت تو ختمہوگیا،اب 23 دسمبر کو 4 لاکھ 19 ہزار 183 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔آج پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کےسامان کی ترسیل کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ، تحریک انصاف کے جہانگیرخان ترین، پاکستان عوامی تحریک کے عامر کوریجہ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے شفقت الرحمن سمیت 20 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ لیکن ن لیگ اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہی کانٹےکا مقابلہ متوقع ہے ۔

مزید خبریں :