کاروبار
28 مئی ، 2012

پشاور:سی این جی ایسوسی ایشن کا 2جون نے ہڑتال کا اعلان

پشاور:سی این جی ایسوسی ایشن کا 2جون نے ہڑتال کا اعلان

پشاور… صوبائی سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں صوبے بھر میں دو جون سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر پرویز خان خٹک نے الزام عائد کیا کہ پٹرولیم کے وفاقی وزیر سی این جی کی صنعت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے اقدمات سے صنعت کار دیولیہ ہو جائیں گے۔ پرویز خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ بلاجواز ہیانوہں نے کہا کہ اگر حکومت سے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو صوبے بھر میں دو جون سے تمام سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دئیے جائیں گے۔

مزید خبریں :