پاکستان
22 دسمبر ، 2015

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے لگی

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے لگی

اسلام آباد....... ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر مزید بڑھنے لگی،گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

بالائی علاقے دیامر،غذرمیں وقفے وقفے برفباری ہورہی ہے۔ ہنزہ، سمیت گلگت بلتستان میں ٹھنڈی ہوائوں سے موسم اور بھی سرد ہو گیا ہے ۔ کالام اور چترال میں موسم ابر آلود ہے، چمن میں کوژک ٹاپ اور نواحی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی بڑھ گئی۔

سندھ ، سمیت مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ موسم خشک ہونے کے باعث لوگوں میں کھانسی اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ سندھ کے مختلف شہر وں کو بھی ہوائوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :