22 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج سابق فوجی صدر پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرے گی، سابق پرنسپل سیکرٹری لا ءاینڈ جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ 3نومبر کی ایمرجنسی کی سمری پر 4نومبر کو دستخط کرائے گئے ۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا ءکی سربراہی میں منگل کو پرویزمشرف سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پربیان ریکارڈ کرےگی ۔
اس سے قبل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 3نومبر 2007کو وزارت قانون میں تعینات پرنسپل لا سیکرٹری جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ، اس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ نومبر کی ایمرجنسی کے احکامات پر چار نومبر کو دستخط کرائے گئے۔ ان کاکہناہےکہ وہ 3نومبر کو سار ا دن پشاور میں تھے ۔
عبدالحمید ڈوگراوراعلیٰ عدلیہ کے ججز نے حلف اٹھا لیا ، انہیں رات رات 9 بجےاسلام آباد سے دفتر پہنچنے کا فون آیا، دفتر پہنچتے ہوئے 4نومبرہو گئی اور رات قریبا ساڑھے بارہ بجے ان کے سیکرٹری غلام رسول نے پہلے سے تیار سمری پر دستخظ کرائے۔