پاکستان
22 دسمبر ، 2015

لاہور بادامی باغ میں 13سالہ لڑکے کی پراسرار ہلاکت

لاہور بادامی باغ میں 13سالہ لڑکے کی پراسرار ہلاکت

لاہور......لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 13 سالہ لڑکا پرسرار طور پر ہلاک ہوگیا، پھندہ لگی لاش گھر سے ملی۔

پولیس کے مطابق 13 سالہ سبحان کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرنے جبکہ اس کی بہن اسکول گئی ہوئی تھی ۔ بہن جب اسکول سےواپس آئی تو اسے گھر میں بھائی کی پھندہ لگی لاش ملی۔

اہل محلہ نے شبہ ظاہر کیا کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں پر تفتیش کر یں گے اور حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں :