پاکستان
22 دسمبر ، 2015

سوات:اسپتال میںگیس سلنڈر کادھماکا،بچوں سمیت 17 افراد زخمی

 سوات:اسپتال میںگیس سلنڈر کادھماکا،بچوں سمیت 17 افراد زخمی

سوات..... سوات کے سیدو شریف اسپتال میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے اسپتال کی کھڑکیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا ۔

سیدو شریف اسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ دوران کے مطابق دھماکہ چلڈرن وارڈ کے تھلیسمیا سینٹر میں گیس لیکیج کے باعث ہوا ۔ دھماکے میں 5 خواتین اور 3 بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق تما م زخمیوں کی حالات خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :