22 دسمبر ، 2015
پشاور.....تین سال قبل 22دسمبرکوشہیدہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء بشیراحمدبلورکی آج برسی منائی جارہی ہے ۔
بشیراحمدبلورنے 1970میں سیاسی زندگی کاآغازعوامی نیشنل پارٹی سے کیا۔اسی جماعت کے ٹکٹ سے وہ مسلسل پانچ بارایم پی اے منتخب ہوئے۔پشاورکے تمام طبقوں میں مقبولیت رکھتے تھے۔اس کے باوجودذاتی زندگی میں بشیراحمد بلورانتہائی سادہ مزاج تھے۔
ان پر چار قاتلانہ حملے ناکام ہوئے۔22دسمبر2012ء کی شام پشاورمیں پارٹی میٹنگ سے خطاب سے واپسی پر بشیر احمد بلور پرایک اورخودکش حملہ ہوا جس میں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔