پاکستان
22 دسمبر ، 2015

پشین : گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا،4زخمی

پشین : گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا،4زخمی

پشین .....بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے میاں بیوی اور بچوں سمیت چار افراد جھلس گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق پشین کی تحصیل یارو میں علی گل کے گھر میں علی الصبح گیس کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے وا قعہ کے بعد زخمیوں کو پہلے مقامی اسپتال اور بعد ازاں بولان میڈیکل اسپتا ل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے میاں بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :