پاکستان
22 دسمبر ، 2015

خیبرپختونخوااسمبلی کےڈپٹی اسپیکرکاانتخاب آج ہوگا

خیبرپختونخوااسمبلی کےڈپٹی اسپیکرکاانتخاب آج ہوگا

پشاور......خیبرپختونخوااسمبلی کےڈپٹی اسپیکرکےانتخابات آج ہورہےہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اورحکومت میں شامل اس کی اتحادی جماعتوں کی امیدوارڈاکٹرمہرتاج روغانی جبکہ اپوزیشن کےامیدوارارباب اکبرحیات ہیں۔ حکومتی امیدوارکی کامیابی کےامکانات واضح ہیں۔

ڈپٹی اسپیکرکاعہدہ گزشتہ سال اکتوبرمیں امتیازشاہدقریشی کووزیرقانون بنائے جانے سےخالی ہواتھا۔حزب اقتدارکی جانب سےمخصوص نشست پرمنتخب پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹرمہرتاج روغانی اوراپوزیشن کی جانب سےپشاورسےمنتخب مسلم لیگ ن کےارباب اکبرحیات کےدرمیان مقابلہ ہے۔جنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی گزشتہ روز جمع کروائے۔

حزب اقتدارکو خیبر پختون خوا اسمبلی کے124ارکان کےایوان میں 79جبکہ اپوزیشن کو44ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ ایک نشست خالی ہے۔کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لیے اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا گیا ہے ۔

حزب اقتدارمیں پاکستان تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی ،جماعت اسلامی ،عوامی جمہوری اتحاد اوردوآزاد ارکان جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں جمعیت علمائےاسلام ،پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں۔صوبائی اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پرڈپٹی اسپیکرکےانتخابات میں حزب اقتدارکی امیدوارڈاکٹرمہرتاج روغانی کی کامیابی کےامکانات واضح ہیں ۔

مزید خبریں :