پاکستان
22 دسمبر ، 2015

سیکورٹی فورسز یونیفارم کیس: کھلے عام فروخت پرپابندی

سیکورٹی فورسز یونیفارم کیس: کھلے عام فروخت پرپابندی

لاہور.....لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کوحکم دیاہےکہ پاک فوج،رینجرز اور پولیس کےیونیفارم کی کھلےعام فروخت پرپابندی کویقینی بنایاجائے،عدالت نےوفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کرائے جانے پر برہمی کااظہاربھی کیا۔

لاہورہائیکورٹ میں پاک فوج،رینجرزاورپولیس کے یونیفارم کی کھلے عام فروخت پرپابندی کےحوالےسےکیس کی سماعت ہوئی،عدالت نےریمارکس دیئےکہ دہشت گردی کےواقعات ہو رہے ہیں ،لیکن وفاقی حکومت سست روی سے کام لےرہی ہے،اتنے اہم مسئلے پروفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سمجھ سےبالاترہے۔

عدالت نےقراردیا کہ پاک فوج،رینجرزاورپولیس کے یونیفارم کی کھلے عام فروخت سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ،وفاقی حکومت فوری جواب جمع کرائے ،عدالت نےکارروائی13جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :