پاکستان
22 دسمبر ، 2015

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کراچی میں مزار قائد کا دورہ

 امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کراچی میں مزار قائد کا دورہ

کراچی........پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کراچی میں مزار قائد کا دورہ کیا اور پھولوٕں کا گلدستہ پیش کیا۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نےپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ان کے ہمراہ امریکی کونسل جنرل برائن ہیتھ بھی موجود تھے۔ ان کی آمد پرپاکستان نیوی کے بینڈ نے سلامی پیش کی۔ ڈیوڈ ہیل نے مزار پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ مزار قائد پر حاضری دینا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ڈیوڈ ہیل نے مزار قائد پر موجود میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

اس موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈیوڈ ہیل پاکستان میں امریکہ کے سفارت کار کے طور پر گزشتہ ماہ متعین ہوئے،اس سے پہلے وہ لبنان،اردن میں بھی سفارت خار کے طور پر متعین رہ چکے ہیں،جبکہ مڈل ایسٹ اور اردن میں سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں ،جبکہ بحرین ،سعودی عرب میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :