پاکستان
22 دسمبر ، 2015

پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

کراچی......سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 13پولیس افسران پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل بینچ نے کی، جسٹس فاروق شاہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

فرد جرم کے مطابق 19مئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کا گھیراؤ کیا گیا جس پرآئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ساؤتھ کو شوکازجاری کئے۔شو کاز نوٹس کے باوجود 23 مئی 2015ء کو سندھ ہائی کورٹ کا گھیراؤ کیا گیا۔

فرد جرم میں مزید کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے تمام دروازے سیل کرکے تقدس پامال کیا گیا،نقاب پوش اہلکاروں نے ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،نقاب پوش اہلکاروں نے گاڑیوں کے شیشے توڑے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں سارا ریکارڈ موجو د ہے،نقاب پوش اہلکاروں کے اس عمل سے انصاف کے تقاضے مجروح ہوئے ، ہائی کورٹ کے دروازے بند کرکے انصاف کا راستہ روکا گیا ، پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہےنہ کہ پر تشدد کارروائی کرنا۔

فر جرم عائد کیے جانے والے افسران میں اے آئی جی غلام قادر تھیبو، ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، ڈی آئی جی جمیل، ڈی آئی جی فیروز شاہ، ایس ایس پی چوہدری اسد، ایس ایس پی میجر ریٹائرڈ سلیم شامل ہیں۔

مزید خبریں :