22 دسمبر ، 2015
انتخابی کیمپ کا تنازع، لودھراں میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم
لودھراں.......لودھراں میں انتخابی کیمپ کے لگانے کے تنازع پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔
پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز نے الزام لگایا کہ ن لیگ کے ڈنڈا بردار کارکنان نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں داخل ہوکر ہنگامہ آرائی کی اور ورکرز کو مبینہ طور پر ہراساں کیا ۔
مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں نے بتایا ہےکہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے، اسے پارٹی کا رنگ نہ دیاجائے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد فوج اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورحالات پر قابو پالیا۔