پاکستان
22 دسمبر ، 2015

بشیر بلور،نہ ڈرے،نہ جھکے، شہادت کامرتبہ پا کر امر ہو گئے

 بشیر بلور،نہ ڈرے،نہ جھکے، شہادت کامرتبہ پا کر امر ہو گئے

پشاور......تین سال قبل 22دسمبرکوشہیدہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء بشیراحمدبلورکی آج برسی منائی جارہی ہےجو نہ ڈرے،نہ جھکے، شہادت کامرتبہ پا کر خود کو امر کر گئے۔

بشیراحمدبلورجئے توجرأت کااستعارہ بن کر، عوامی خدمت کی بدولت فرزندپشاورکہلائے۔نہ صرف اہل پشاوربلکہ پوری قوم کے دلوں میں گھرکیاتواپنے واضح اوردوٹوک مؤقف کی بدولت۔

بشیراحمدبلورنے 1970میں سیاسی زندگی کاآغازعوامی نیشنل پارٹی سے کیا۔اسی جماعت سے ٹکٹ سے وہ مسلسل پانچ بارایم پی اے منتخب ہوئے۔پشاورکے تمام طبقوں میں مقبولیت رکھتے تھے۔ اس کے باوجودذاتی زندگی میں بشیراحمد بلورانتہائی سادہ مزاج تھے۔

خیبرپختونخوااورفاٹامیں جہاں بھی دہشت گردی کاواقعہ ہوتا،بشیراحمدبلورسب سے پہلے وہاں پہنچتے۔ان پر چار قاتلانہ حملے ناکام ہوئے۔22دسمبر2012ء کی شام پشاورمیں پارٹی میٹنگ سے خطاب سے واپسی پر بشیر احمد بلور پرایک اورخودکش حملہ ہوا۔جس میں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

بچھڑاوہ اس اداسے کہ رت ہی بدل گئی......اک شخص سارے شہرکوویران کرگیا

مزید خبریں :