22 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کو جوکرنا ہے کرکے دیکھ لے۔
وفاقی حکومت کی جناب سے رینجرز کو مکمل اختیارات کے ساتھ توسیع ملنے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کو جو کرنا ہےکرکے دیکھ لے،وزیر داخلہ چوہدری نثار کو قائم علی شاہ سے کس قسم کا خوف ہے،انہیں وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنے میں کیوں شرم آتی ہے؟