23 دسمبر ، 2015
ماسکو........بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی روس کے دوروزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ، بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرامودی روسی صدرولادی میر پیوٹین سے ملاقات کریں گے ۔
اس دورے میں دونوں رہنما دفاع، جوہری اور خلائی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔ بھارت کے خارجہ امور کے سیکرٹری ایس جے شنکر نے بتایا کہ جمعرات کو دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں کئی معاہدوں پر ددستخط کیے جائیں گے۔
جے شنکر نے اِن معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ،ماسکو پہنچنے پرروسی صدر نے بھارتی وزیراعظم کے اعزاز میں نجی عشائیہ بھی دیا، روس اور بھارت کے رہنما سن 2000 سے سالانہ بنیاد پر ملاقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔