23 دسمبر ، 2015
واشنگٹن.......... امریکی حکومت نے روس کی یوکرین میں مداخلت میں ملوث ہونے کے الزام میں 34 افراد پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعلان امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ روسی سرکاری بینکوں، شیئربینک ، وی ٹی بی کی سرپرستی میں چلنے والے کاروبار اور دفاعی ادارے روزٹیک پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی جو ان کے سرپرست اداروں پر پہلے ہی عائد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد روس پر دبائو بڑھانا ہے۔بیان میں کہا کہ امریکا یوکرین کے مسئلے کا سفارتی حل چاہتا ہے اور پابندیاں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔یہ پابندیاں اس وقت تک برقرار رہیں گی جب تک روس مِنسک امن سمجھوتے کے تحت اپنے عہد پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کرتا ۔