23 دسمبر ، 2015
نیویارک..........اقوام متحدہ نے شام میں امدادکی ترسیل کے لیے نئی کوششوں کااعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت شامی خانہ جنگی کے شکار کئی ملین افراد تک امدادی سامان کی ترسیل کے لیے نئی کوششوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس طرز کی کوششیں کامیاب نہیں رہی ہیں۔
اس قرارداد کو سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ کے انسانی قافلوں کو شامی حکومت کی مرضی کے بغیر بھی شام میں جانے اور شہریوں تک امداد پہنچانے کا مجاز بنایا گیا ہے۔