دنیا
23 دسمبر ، 2015

روس کے فضائی حملوں میں’200 شامی شہری ہلاک ہوئے ، ایمنسٹی

روس کے فضائی حملوں میں’200 شامی شہری ہلاک ہوئے ، ایمنسٹی

نیویارک.......... انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں کی جانے والے فضائی کارروائیوں میں کم سے کم 200 عام شہری ہلاک ہوئے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں شام میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں اور عینی شاہدین کا حوالہ دیا ۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے کے مطابق روس نے رواں برس 30 ستمبر سے 29 نومبر کے دوران شام میں 25 سے زائد فضائی حملے کیے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج (روس کی جانب سے) بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام کی سنگین ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔

ماسکو نے متعدد بار شام میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کو مسترد کیا ہے اور ایسے دعووں کو ’ جنگی معلومات کا حصہ قرار دیا ہے. واضح رہے کہ روس نے شام میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم اور دیگر گروپوں کے خلاف رواں برس 30 ستمبر سے فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

ایمنسٹی رپورٹ میں کہا کہ اس نے شام کے شہروں حمص، حما، ادلب اور حلب میں روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر تحقیق کی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے کے مطابق اس نے روس کی جانب سے شام میں کیے جانے والے حملوں کے بعد کے 16 عینی شاہدین کے فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرویو کیے جس میں ڈاکٹرز اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن شامل ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں چھ حملوں کی مزید تفصیلات بتائی ہیںبین الاقوامی امدادی ادارے نے 29 نومبر کو کیے جانے والے ایک حملے کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ اس میں 49 شامی شہری اور متعدد افراد اس وقت زخمی ہوئے جب ادلب صوبے کی ایک مارکیٹ میں تین میزائل گرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کی تحقیق اور عینی شاہدین کی گواہی کے مطابق 29 نومبر کو ادلب کی مارکیٹ میں کیے جانے والے حملے میں کوئی فوجی ہدف نہیں تھا۔

مزید خبریں :