دنیا
23 دسمبر ، 2015

ترک فورسزکی کرد ٹھکانوں پر بمباری،150افرادہلاک

ترک فورسزکی کرد ٹھکانوں پر بمباری،150افرادہلاک

انقرہ.........ترک ٹینکوں نے علیحدگی پسند کرد ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیاجس کے دوران 127عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، جنوب مشرقی ترک علاقے چیزری میں جاری ان تازہ جھڑپوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی گئی ہے.

ترک فوج کی بمباری کے نتیجے میں 23 عام شہری بھی مارے گئے، دریں اثناء کرد اکثریتی علاقے دیار باقر میں نافذ کرفیو کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل ایک 16 سالہ لڑکا گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ترک علاقے چیزری میں جاری ان تازہ جھڑپوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی گئی ۔ دوسری جانب کرد باغیوں کا کہنا ہے کہ ترک فوج کی بمباری کے نتیجے میں 23 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

دریں اثناء کرد اکثریتی علاقے دیار باقر میں نافذ کرفیو کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل ایک 16 سالہ لڑکا گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔

مزید خبریں :