کاروبار
24 دسمبر ، 2015

اے ٹی ایمز میں کرنسی کا وافر ا سٹاک رکھا جائے،اسٹیٹ بینک

اے ٹی ایمز میں کرنسی کا وافر ا سٹاک رکھا جائے،اسٹیٹ بینک

کراچی......بینک دولت پاکستان نے آج سے شروع ہونے والی 4 تعطیلات کے دوران تمام بینکوں کی اے ٹی ایمزمیں کرنسی کا وافر  اسٹاک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ و کمرشل بینکوں کے حکام سے کہاہے کہ وہ (آج) جمعرات سے اتوار کی رات تک اپنی اے ٹی ایمز کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور ان میں کرنسی کا اسٹاک بھی رکھاجائے تاکہ بینکوں کے کھاتہ داران کو ان تعطیلات میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔

مزید خبریں :