دنیا
28 مئی ، 2012

شام،حکومتی فورسز کی بمباری سے 41افراد ہلاک

شام،حکومتی فورسز کی بمباری سے 41افراد ہلاک

دمشق… شام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں حکومتی فورسز کی بمباری سے کم ازکم اکتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسد حکومت مخالف ایک گروپ کے مطابق حما ہ کے مضافات میں ٹینکوں اور توپوں سے گولہ باری کی گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اسی علاقے میں باغیوں کی طرف سے حکومتی فوجیوں پر بھی حملے کیے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور آٹھ بچوں بھی بتائے جارہے ہیں۔ تاہم ابھی تک آزاد ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

مزید خبریں :