Time 29 مارچ ، 2025
دنیا

ٹرمپ کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دیدیا۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے مڈل ایسٹرن اسٹیڈیز سینٹر کی سرکردہ شخصیات نے بھی اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دیدیا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہودی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

 انتظامیہ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی 400ملین ڈالر فنڈز میں کٹوتی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :