Time 29 مارچ ، 2025
پاکستان

علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھ دیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان آصف زرداری کو خط دیا۔

علی امین گنڈاپور نے خط میں لکھا کہ  2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، ضم اضلاع کے انضمام سے صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا لیکن ابھی تک اس آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سابق فاٹا کا شیئر وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جوغیر آئینی ہے، مالی وسائل کی تقسیم کے لیے 10 واں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔

مزید خبریں :