24 دسمبر ، 2015
ماسکو ........ روس نے شام میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں کے بارے میں انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مکمل جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کوئی مخصوص بات یا نئی چیز نہیں دیکھی ہے۔ترجمان نے روس کی فوج کی جانب سے شام میں کلسٹر گولہ بارود استعمال کرنے کے الزام کی بھی تردید کی ہے۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کی شام میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں کم سے کم 200 شامی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے کے ایک اہلکار کے مطابق روس کے شام میں کئے جانے والے چند حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں‘واضح رہے کہ روس نے شام میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم اور دیگر گروپوں کے خلاف رواں برس 30 ستمبر سے فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کی شام میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں کم سے کم 200 شامی شہری ہلاک ہوئے ہیں،روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے ماسکو میں ایک بریفنگ کو بتایا کہ ہم نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا جائزہ لیا ہے،ترجمان کا کہنا تھا اس رپورٹ میں کوئی مخصوص بات یا نئی چیز نہیں ہے بلکہ اس میں صرف فرسودہ اور جعلی چیزیں ہیں جسے ہم پہلے بھی بار بار بے نقاب کر چکے ہیں۔