پاکستان
28 مئی ، 2012

گجرات: پی ٹی ٹیچر کی 12 سالہ طالبعلم سے زیادتی اور تشدد

گجرات: پی ٹی ٹیچر کی 12 سالہ طالبعلم سے زیادتی اور تشدد

گجرات … گجرات میں ایک پی ٹی ٹیچر نے 12 سالہ طالبعلم پر تشدد کیا ہے جبکہ بچے سے زیادتی بھی کی گئی ہے، پولیس نے پی ٹی ٹیچر کو بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گجرات کے نواحی گاوٴں میں آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم 12 سال کے بچے پر اسکول کے پی ٹی ٹیچر نے شدید تشدد کیا اور زیادتی بھی کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ طلبہ نے پی ٹی ٹیچر کو بچے پر جنسی تشدد کرتے دیکھ کر شور مچایاجس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تشدد اور زیادتی میں ملوث اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والے طالبعلم کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ مل گئی ہے جس میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی ٹیچر کا کہنا ہے کہ بچے کو اس کے گھر والوں کی اجازت سے لاہور لے گیا تھا، مجھ سے غلطی ہوگئی۔ تشدد اور زیادتی کے شکار بچے کے والد نے کہا ہے کہ ایسی پڑھائی سے بہتر ہے کہ میں بیٹے کو کسی ہوٹل پر نوکری دلادیتا، بیٹے نے تشدد سے متعلق اس لئے نہیں بتایا کہ پی ٹی ٹیچر نے فیل کرنے اور خطرناک نتائج کی دھمکی دی تھی۔

مزید خبریں :