28 دسمبر ، 2015
ہالی وڈ..........سائنس فکشن ایڈونچر فلم اسٹار وارز کی نئی فلم دی فورس ایویکنز کا باکس آفس پر راج برقرار ہے ۔
دی فورس اویکنز‘ نے بزنس کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے ریلیز کے گیارہ دنوں میں دنیا بھر سے ایک ارب( ایک سو کروڑ) ڈالر کمائے ۔
اس سے پہلے تیز ترین ایک ارب ڈالر کمانے کا ریکارڈ جراسک ورلڈ کے پاس تھا، جراسک سیریز کی فلم نے یہ کارنامہ تیرہ دنوں میں انجام دیا تھا۔اس ہفتے ریلیز کی گئی کامیڈی فلم ’’ڈیڈیز ہوم‘‘ تین کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
اور کرسمس پر ریلیز کی گئی فلم’’جوائے‘‘ ایک کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔