پاکستان
28 مئی ، 2012

نواب شاہ میں بس پر فائرنگ کیخلاف کراچی سپر ہائی وے پر احتجاج

نواب شاہ میں بس پر فائرنگ کیخلاف کراچی سپر ہائی وے پر احتجاج

کراچی…نوابشاہ میں 25مئی کو بس میں فائرنگ کے خلاف کراچی میں انٹر سٹی بس اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سپر ہائی وے پر احتجاج اور دھرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا۔ انٹر سٹی بس اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے سپر ہائی وے کاٹھور پر ٹریلر اور بسیں کھڑی کر کے احتجاج کیا۔تین گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والے احتجاج کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے والی اور آنے والی تمام ٹریفک کو معطل کردیا گیا۔ احتجاج کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا، لوگ گھنٹو ں ٹریفک میں پھنسے رہے۔بس اونرزایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوابشاہ میں بس میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کومعاوضہ دیاجائے،بس ڈرائیوروں،کنڈیکٹرز اور مسافروں کو تحفظ فراہم کیاجائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج 48گھنٹے کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں :