دنیا
29 دسمبر ، 2015

سابق عراقی صدر صدام کی نویں برسی 30 دسمبر کو منائی جارہی ہے

بغداد......عراقی تاریخ کے اہم کردار سابق معزول صدر صدام حسین کی 9ویں برسی30 دسمبر کو منائی جارہی ہے۔ جنہیں148 افراد کے قتل عام کے جرم میں پھانسی دی گئی۔

صدام حسین عراق کے ایک غریب گھرانے میں 1937 کو پیدا ہوئے۔ 16 جولائی 1979ء کو عراق کے صدر بنے وہ9 اپریل 2003 تک عراق پر بلا شرکت غیرے حکومت کرتے رہے۔

امریکا میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد عراق کو سرکش ریاست قرار دیا گیا۔ امریکی صدر بش ، برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور اتحادی ممالک نے دعویٰ کیا کہ صدام حسین وسیع تباہی کے ہتھیار حاصل کر رہے ہیں جو خطے میں مغربی مفادات کیلئے نقصان دہ ہے۔

لہٰذا اتحادی افواج نے مارچ 2003 میں عراق پر حملہ کر کے صدام حسین کی حکومت ختم کر دی گئی ۔ صدام کی گرفتاری کا اعلان دسمبر 2003 میں کیا گیا۔

امریکی حکام نے تیس جون 2004 کو عراق حکام کے حوالے کر دیا ۔ پانچ نومبر 2006 کو صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنائی گئی اور تیس دسمبر کی صبح عراق کے معزول صدر صدام حسین کو پھانسی دینے کے بعد تکریت کے قریب آبائی گاؤں ال اجوا میں دفن کر دیا گیا۔

مزید خبریں :