دنیا
31 دسمبر ، 2015

امریکا کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

 امریکا کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

نیویارک........امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا ۔امریکی اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ نے ایران کی متعدد کمپنیوں اور افراد پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہے ۔

ایران کے علاوہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی بھی بعض کمپنیوں پر پابندیاں لگانے پر غور کیا جارہا ہے ۔امریکی حکومتی اہلکاروں کے مطابق پابندیاں لگانے کا فیصلہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ کردار ادا کرنے پر کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :