پاکستان
01 جنوری ، 2016

ڈپٹی ڈائریکٹرایچ آر نادراکے 2 جعلی شناختی کارڈ بنوا نے کا انکشاف

ڈپٹی ڈائریکٹرایچ آر نادراکے 2 جعلی شناختی کارڈ بنوا نے کا انکشاف

کراچی......نادراکی ڈپٹی ڈائریکٹرایچ آر نے اپنے 2 جعلی شناختی کارڈ بنوائےہیں جس کا دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق نادرا سکھرکی ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ پٹھان نےالگ نمبروں سےشناختی کارڈ بنوائے،انہوں نے اپنے شوہراوربیٹے کے بھی جعلی شناختی کارڈز بنوائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمینہ پٹھان نےجعلی شناختی کارڈزپرجعلی پتہ لکھوایا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر نے بحیثیت انچارج اپنے اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کیا۔

مزید خبریں :