01 جنوری ، 2016
ممبئی.......بالی ووڈ انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑانے اداکار ریتک روشن کے مدمقابل فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک روشن حالیہ دنوں فلمساز سنجے گپتا کی نئی فلم ’’موہن جو دڑو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لئے ریتک کے مدمقابل پہلے کرینہ کپور کو مرکزی کردار اداکرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
کرینہ کپور نے ریتک روشن کے سا تھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بعد ازاں پرینیتی چوپڑا کو ہیروئن کا کردار ادا کرنے کو کہا گیا تاہم اداکارہ نے یش راج فلمز کے پروجیکٹ میں مصروفیت کے باعث فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔