کھیل
29 مئی ، 2012

محمد سمیع کو سینٹرل کنٹریکٹ دلوانے کیلئے کمیٹی سے بات ہوئی ہے، اقبال قاسم

محمد سمیع کو سینٹرل کنٹریکٹ دلوانے کیلئے کمیٹی سے بات ہوئی ہے، اقبال قاسم

کراچی … قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ محمد سمیع کو سینٹرل کنٹریکٹ دلوانے کیلئے ان کی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کے چیئرمین انتخاب عالم سے بات ہوئی ہے، امید ہے کہ انہیں بھی کنٹریکٹ دے دیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اقبال قاسم نے کہا کہ ٹیم میں شمولیت یا ڈراپ ہونے کا سینٹرل کنٹریکٹ سے تعلق نہیں، محمد سمیع اور طلحہ کے کنٹریکٹس کے معاملے پر پی سی بی سے بات ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جونیئر ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ اقبال قاسم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اسپنرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :