04 جنوری ، 2016
کراچی.......کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،ان کی جگہ آصف حیدر شاہ نئے کمشنر کراچی ہوں گے۔
کمشنر کراچی شعیب صدیقی کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ حیدرآبادکےکمشنرآصف حیدرشاہ کو کمشنرکراچی تعینات کردیا گیا ہے۔ آصف حیدر شاہ کے پاس کمشنر حیدرآباد کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی شعیب صدیقی گریڈ 21 کے سینئر افسر ہیں۔ شعیب صدیقی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شعیب صدیقی کو2013میں کمشنر کراچی بنایا گیا تھا۔