پاکستان
05 جنوری ، 2016

آل فاٹا سیاسی اتحاد نے حکومتی اصلاحاتی کمیٹی کو مسترد کردیا

آل فاٹا سیاسی اتحاد نے حکومتی اصلاحاتی کمیٹی کو مسترد کردیا

پشاور ......آل فاٹا سیاسی اتحاد نے فاٹا کی حیثیت میں تبدیلی کے لئے قائم حکومتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1901 سے لاگو ایف سی آرکا قانون قبائل مزید برداشت نہیں کر یں گے۔

آل فاٹا سیاسی اتحادکے زیراہتمام پشاور میں سیمینار سے خطاب میں قبائلی سیاسی رہنماوں نےحکومتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیااور الزام لگایا کہ حکومتی کمیٹی فاٹا کے مراعات یافتہ طبقےکو ہی فوقیت دیتی ہے۔

سیاسی عمائدین کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام فاٹا میں ایف سی آر کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ سیاسی اتحاد کے رہنماؤں نے ایف سی آر کے خلاف نعرے بازی کی اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کا مطالبہ کیا ۔

فاٹا سیاسی اتحاد کے قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگرسیاسی قائدین اور فاٹا پارلیمنٹرین سے ملاقات کرکے ان پر واضح کرینگے کہ ایف سی آرجنگل کا قانون ہے جس کا اطلاق ظلم ہے ۔

مزید خبریں :