29 مئی ، 2012
جدہ …سعودی عرب کے ایک مذہبی ا سکالر نے شام کے صدر بشار الاسد کو قتل کرنے کیلئے چار لاکھ پچاس ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کر دی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی الرابی نامی سعودی ا سکالر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ جو شخص بھی شام کے صدر بشار الاسد کو قتل کریگا اسے 450,000 ڈالر انعام دیا جائے گا۔ خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق الرابی نے یہ اعلان ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد کیا جس میں شام میں ایک مسجد کے اندر بچوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور بعض کو زخمی حالت میں پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔