05 جنوری ، 2016
نئی دہلی.......بھارتی وزير دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہےکہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ آور چھ دہشت گرد مارے گئے ، ان کے خیال میں حملہ آوروں نے چالیس پچاس کلوگولیاں اٹھارکھی تھیں ۔
پٹھان کوٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ دہشت گرد ایئر بیس کے اندر کیسے داخل ہوئے ، کچھ معلومات ملی ہیں لیکن ابھی تحقیقات پوری ہونے دیں،بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آرمی چیف اور ایئرچیف کے ہمراہ پٹھان کو ٹ ایئربیس کا دورہ کیا ۔
میڈیا سے گفت گو میں انہوں نےبتایا کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے میں ملوث چھ دہشت گرد مارے گئے ، مقابلہ چھتیس گھنٹے چلا لیکن کلیئرنس آپریشن جاری ہے جو بیس کا چپہ چپہ چھان مارنے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد بتائی جائے گی ، ایئر بیس کے اثاثو کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔